26 دسمبر 2011 - 20:30

بحرین میں حقوق انسانی مرکز نے آل خلیفہ حکومت کی طرف سے عوام پر سنگين جرائم کی ہلادینے والے رپورٹ میں کہا ہے کہ آل خلیفہ کے سکیورٹی د ستوں کی جانب سے زہریلی گیس کے استعمال کی وجہ سے کئی حاملہ عورتوں کے بچے ضائع ہوگئے ہیں۔

ابنا: بحرین میں حقوق انسانی مرکز نے آل خلیفہ حکومت کی طرف سے عوام پر سنگين جرائم کی ہلادینے والے رپورٹ میں کہا ہے کہ آل خلیفہ کے سکیورٹی د ستوں کی جانب سے زہریلی گیس کے استعمال کی وجہ سے کئی حاملہ عورتوں کے بچے ضائع ہوگئے ہیں۔

14 فروری کے واقعہ کے بعد بحرین کے سکیورٹی دستوں نے زہریلے آنسو گیس کا وسیع پیمانے پر عوام کے خلاف استعمال کیا ہے جس میں آنسو گیس ، صوتی بم اور زہریلے بم شامل ہیں۔ بحرین کی حقیقت یاب مستقل کمیٹی نے 114 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں سلمانیہ اسپتال میں  14 سے 19 فروری تک آنسو گيس کے وسیع استعمال کی طرف اشارہ کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ سے لیکر نومبر تک سقط جنین کے اکیس کیس ایسے سامنے آئے ہیں جو سکیورٹی فورسز کی طرف سے زہریلی گیس کے استعمال کی وجہ سے  ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ بحرین میں عوامی احتجاج کو کچلنے کے لئے بحرینی اور سعودی سکیورٹی دستوں نے وسیع پیمانے پر حقوق انسانی کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا اور بڑے پیمانے پر مساجد اور امام بارگاہوں کو تباہ و بارباد کیا اور سیکڑوں بے گناہ افراد کو جیل میں بند کررکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق آل خلیفہ ، آل سعود اور آل یہود جرم   وجنایت کے لحاظ سے یکساں ہیں۔....... /169